| |
|
| اسلامی معاشیات کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان اور خود ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کے سلسلہ میں مستقبل میں متوقع مواقع اور امکانات ، نیز اس کام کے لئے فقہی بصیرت رکھنے والے اور حدود و شریعت سے آشنا شرعی مشیروں کی ضرورت کے پس منظر میں معہد نے سالِ حال ’’ اسلامک فائنانس ‘‘ کی تعلیم و تربیت کا شعبہ بھی شروع کیا ہے ، اس سال تخصص فی الفقہ سال دوم اورشعبۂ تربیت تحقیق و تالیف کے طلبہ کو اس میں داخلہ دیا گیا ، انھیں دو گھنٹے معاشیات ، ایک گھنٹہ اکاؤنٹس ، ایک گھنٹہ اسلامی معاشیات (المعاییر الشرعیۃ) ، ایک گھنٹہ مالیات سے متعلق فقہی قواعد اور ایک ایک گھنٹہ انگریزی و کمپیوٹر کی تعلیم دی گئی ، اس سلسلہ میں معہد کے مستقل اساتذہ اور شہر کے اساتذۂ معاشیات کے علاوہ اسلامی معاشیات کے معروف ماہر ڈاکٹر اوصاف احمد (دہلی) کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ، انھوں نے اس سلسلہ میں ایک ماہ کا وقت عنایت فرمایا اور معاشیات و اسلامی معاشیات پر محاضرات دیئے ، جس سے بڑا نفع ہوا ، انشاء اﷲ ۲۰۱۱ء میں معہد کامرس اور ایم ، بی ، اے کئے ہوئے طلبہ کے لئے بھی اسلامی معاشیات میں ڈپلومہ کورس شروع کرے گا ۔ |
|
|