مدت تعلیم:۲/سال
مضامین:
۱) اسلام کے اصول قانون اور اس میں مختلف مکاتب فقہ کے نقاط نظر کی تقابلی تعلیم۔
۲) قواعد فقہ یعنی فقہی کلیات اور فلسفہ فقہ کا مطالعہ۔
۳) اہل سنت کے چاروں دبستان فقہ کا تفصیلی اور تقابلی مطالعہ۔
۴) قرآن کے فقہی احکام کی گہرائی اور وسعت کے ساتھ تعلیم
۵) حدیث میں معاملات اور معاشیات سے متعلق احادیث کا جدید نظام معیشت اور نظام سیاست کے ساتھ تطبیقی مطالعہ۔
۶) فقہ اسلامی کی تاریخ ،تدوین اور زختلف مکاتب فقہ کے امتیازات اور مناہج کی تعلیم۔
۷) فقہ اسلامی پر مستشرقین کے اعتراضات و شہبات پر زور۔
۸) احکام شرعیہ کی مصالح اور حکمتیں۔
۹) قانون کے خاص خاص شعبوں جیسے بین ملکی قانون ،قانون جرم و سزا اور پرسنل لاء کی بابت اسلامی قانون ،دوسرے مذاہب کے قوانین اور موجودہ
مروجہ مختلف ملکوں اور قوموں کے قوانین کا تقابلی مطالعہ۔
۱۰) انگریزی زبان۔
۱۱) کمپیوٹر۔
۱۲) جنرل نالج۔
۱۳) اصول معاشیات۔
نوٹ:۔یہ دو سالہ کورس بھی چھ دورانیہ پر مشتمل ہوگا ،جس میں تین سو فتاویٰ،۲۵/صفحہ کسی مخطوطہ کتاب پر تحقیق و تعلیق ،کسی اہم موضوع پر ایک تفصیلی مقالہ (جو کم سے کم دو سو صفحات پر مشتمل ہو) پیش کرنا ضروری ہوگا اور ایک ماہ قضاء کی عملی تربیت و مشق بھی ضروری ہوگی۔




