مخصص فی علوم القرآن
 
 

 

مدت تعلیم :۲/سال
مضامین:
۱) عہد نبوی سے بیسویں صدی تک قرآن کی جمع و تدوین ،کتاب و اشاعت اور انڈکس سازی کی تاریخ۔
۲) قرآن سے متعلق قرن اول سے آ ج تک مختلف منہج اور پہلو سے تفسیر و بیان ،لغت،بلاغت وغیرہ کے پہلو سے جو کام ہوا ہے ،اس کامطالعہ۔
۳) ’’مشکلات القرآن‘‘یعنی عقلی نقطئہ نظر یا عربی زبان و ادب کے لحاظ سے جن مقامات کو مشکل سمجھا گیاہے،ان کا حل۔
۴) مستشرقین اور مغربی مصنفین کی جانب سے قرآن کی تاریخ یا اس کے مضامین پر جو اعتراضات کئے جاتے ہیں،عقلی نقطہ نظر سے ان کا جواب۔
۵) قرآن مجہد،بائبل اور دوسری مذہبی کتابوں جیسے وید،گیتا،رامائن،گروگرنتھ صاحب کا تقابلی مطالعہ۔
۶) مختلف اسلوب اور مزاج و مذاق کی حامل کتب تفسیرکے منتخب حصوں کا ایسا مطالعہ کہ یہ سب مل کر پورے قرآن مجید کے محیط ہوجائے۔
۷) انگریزی زبان
۸) کمپیوٹر
۹) قدیم تاریخ ،جغرافیہ،علم الآثار کے مبادی،جو قرآن مجید کی تشریح و توضیح میں معاون ثابت ہوں،نیز قرآن میں جن کائناتی حقائق کو بیان کیا گیا ہے ،جیسے انسانی تخلیق کے مراحل،فلکیاتی نظام وغیرہ،ان کی بابت جدید معلومات۔


نوٹ:۔یہ دو سالہ نصاب چھ دورانیہ پر مشتمل ہوگا اور آخری دورانیہ میں قرآن مجید سے متعلق کسی جدید موضوع پر تفصیلی مقالہ پیش کرنا ہوگا،جو فل اسکیپ سائز میں کم سے کم دو سو صفحات پر مشتمل ہو۔

 

 

غیر تعلیمی شعبے

تحقیق و تالیف

تعلیمی شعبے

رپورٹ

کتب و مقالات

بحث و نظر

حراء

کیلنڈر

مخلتف مناسبتوں کی فوٹو گیلری