معہد میں چونکہ اسکالرس سے خاص طور پر علمی و تحقیقی کام لئے جاتے ہیں ،اسلئے شروع ہی سے لائبریری کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،ابھی چوں کہ ابتدائی مرحلہ ہے ،اس لئے کوشش کی گئی ہے کہ خاص طورپر مختلف اسلامی علوم و فنون سے متعلق مراجع و مصادر کو جمع کیا جائے ،بحمداللہ ابھی تک سات ہزار سے زائد کتابیں جمع ہوچکی ہیں ،جو درج ذیل فنون سے متعلق ہیں:
قرانیات : (تفسیر،علوم القرآن ،تاریخ القرآن،مفردات قرآن،فہارس قرآنی)۔
حدیثیات : (متون حدیث،شروح حدیث،مفردات حدیث،تاریح حدیث،شہبات حول الحدیث،اور حدیث سے متعلق تمام تالیفات)۔
مذہب و فرق : (عقیدہ کلام،اسلام کے بارے میں شہبات اور ان کا ازالہ ،ہندومت ،یہودیت،عیسائیت،جین مت،سکھ مت،قادیانیت،فرق باطلہ کا لٹریچر اور ان کا تردیدی لٹریچر)۔
اصول : (حدیث کے اصول ،اصول فقہ،قواعد فقہ ،تاریخ فقہ،وغیرہ)۔
فقہ اسلامی : (مذاہب اربعہ کی فقہ اور مختلف مکاتب فکر کی فقہی کتابیں)۔
تاریخ و سیرت : (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،انبیاء کرام اور صحابہ کی سیرت،اسلامی،عالمی،اور ہندوستانی تاریخ و جغرافیہ)۔
تذکرہ ورجال : (سلف صالحین،اور مختلف شخصیتوں کی سوانح حیات ،نیزتفسیر و حدیث،فقہ اور دوسرے علوم سے متعلق رجال و طبقات)۔
لغت ،قوامیس و معاجم : (مختلف زبان سے متعلق لغات ،مختلف شعبہ ہائے علم سے متعلق مصطلحات،انسائیکلو پیڈیا وغیرہ)۔
علوم و فنون : (علوم و فنون کی مصطلحات اور تاریخ سے متعلق کتابیں)۔
فہارس : (مختلف لائبریریوںکی فہرست مخطوطات اور دوسری رہنما فہرستیں)۔
اسلامیات : (خطبات و مواعظ تشوف و سلوک،تربیت اخلاق،فضائل و رذال اور ترغیب و ترہیب سے متعلق کتب)۔
ادب : (مختلف زبان کی نثری ،شعری اور تنقیدی تخلیقات سے متعلق لٹریچر)۔
|